
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی معیشت کا شہر ہے اس میں امن و امان کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے رمضان المبارک کی پانچویں سحری حسین آباد فوڈ اسٹریٹ پر کی، عوام شہر کی مشہور فوڈ اسٹریٹ پر گورنر سندھ کو اپنے درمیان پا کر بے حد خوش ہوئی۔
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ عوامی گورنر کے لقب پر فخر محسوس کرتا ہوں، عوام میں جانے کا مقصد ان کے مسائل سے آگاہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان کے تمام دن گورنر ہاﺅس میں افطار کا سلسلہ جاری رہے گا، عوام مہنگائی سے پریشان ہیں، انتظامیہ بازاروں میں جائے جبکہ وزراء اور اراکین اسمبلی کا بچت بازاروں کا دورہ خوش آئند ہے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ لوگوں کا سمجھنا ہے کہ جب عہدے ملتے ہیں تو حکمران عوام سے رابطہ توڑ لیتے ہیں، عوام سے ملاقات کے لئے روزانہ کسی نہ کسی فوڈ اسٹریٹ پر جاﺅں گا اور عوام سے مل کر،ان کے درمیان جاکر صحیح معنوں میں خوشی ہوتی ہے۔
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ کراچی معیشت کا شہر ہے اس میں امن و امان کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News