Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھائی کے جسم پر 27 سے 28 چوٹیں تھیں، ظل شاہ کے بھائی کا انکشاف

Now Reading:

بھائی کے جسم پر 27 سے 28 چوٹیں تھیں، ظل شاہ کے بھائی کا انکشاف
ظل شاہ

بھائی کے جسم پر 27 سے 28 چوٹیں تھیں، ظل شاہ کے بھائی کا انکشاف

تحریک انصاف کے جاں بحق کارکن ظل شاہ کے بھائی نے انکشاف کیا ہے کہ بھائی کے جسم پر 27 سے 28 چوٹیں موجود تھیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے جاں بحق کارکن ظل شاہ کے بھائی نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کی۔

بول نیوز نے مرحوم کے بھائی سے سوال کیا کہ آپ کو پی ٹی آئی کی طرف سے کیا ایک کروڑ کی آفر ہوئی ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں کسی نے کوئی پیسوں کی آفر نہیں کی، ایسی کوئی آفر والد صاحب  کے علم میں بھی نہیں، اگر کوئی بات ہوتی تو ہمیں بتاتے۔

ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ پتا چل رہا تھا کہ ایکسیڈنٹ نہیں ہوا ہے، ایکسیڈنٹ میں ہڈیاں فریکچر ہوتی ہیں، بھائی کے سر کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی، حادثہ ہوتا تو ٹانگ میں بھی ضرور چوٹ لگتی، بھائی کے جسم پر 27 سے 28 چوٹیں تھیں۔

آئی جی پنجاب کی ضل شاہ کے گھر آمد

Advertisement

آئی جی پنجاب پولیس عثمان انور نے مرحوم علی بلال عرف ضل شاہ کے گھر آکر تعزیت کی اور کیس کی اب تک کی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔

آئی جی پنجاب نے گھر میں موجود اسپیشل بچوں کی تعلیم کا زمہ لیتے ہوئے کہا کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے، مرحوم کی فیملی کے ساتھ رابطے میں رہیں گے اور جب تک مطمئن نہیں ہو جاتے، ان کے کہنے پر ہی مقدمہ کا چالان پیش کیا جائے گا۔

ضل شاہ کے والد کا کہنا تھا کہ بیٹے کی ہلاکت پر کسی کو نامزد نہیں کرنا چاہتا، میں صدمے میں تھا اس وقت درخواست میں جو نام تھے ان کے بارے میں نہیں جانتا، میں کسی کے خلاف کارروائی نہیں کروانا چاہتا، میرے اوپر کوئی دباؤ نہیں نا کسی نے پیسے دینے کی بات کی ہے، پولیس میرٹ پر تفتیش کرے۔

ضرور پڑھیں؛ عمران خان کی اوورسیز پاکستانیوں کو مزید متحرک ہونے کی ہدایت

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر