پاکستان کا نوجوان اس وقت عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے، خرم شیر زمان
پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ نئے اور انوکھے فیصلوں سے خزانے پر اربوں روپے کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے سندھ کے تعلیمی بورڈز کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے تعلیمی بورڈز کا میٹرک اور انٹر کے امتحانات پرائیویٹائز کرنے کا فیصلہ باعث شرم ہے، پہلے سرکاری اساتذہ کی بھرتیاں نجی اداروں کے ذریعے کی گئیں، اب سرکاری بورڈز میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج بھی نجی ادارے تیار کریں گے۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ اگر سرکاری محکموں کا کام نجی ادارے کریں گے تو محکمہ تعلیم کے افسران تنخواہ کیوں لیتے ہیں، نئے اور انوکھے فیصلوں سے خزانے پر اربوں روپے کے بوجھ ڈالا جارہا ہے، یقیناً اقدام سے کسی منظور نظر نجی ادارے کو ٹھیکہ دیکر بڑی کرپشن اسکیم کی تیاری ہو رہی ہے، سندھ حکومت کو چاہیے ادارے اور محکمے بند کر دیں گھر جائیں آرام کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت اتنی نااہل ہے کہ خود منصفانہ بھرتیاں اور امتحانات کا انعقاد نہیں کر سکتی، متعدد تعلیمی بورڈز میں سربراہان نہیں ہیں، کرپٹ کلرک تعلیمی بورڈز چلا رہے ہیں۔
ضرور پڑھیں؛ معاشی بہتری کاحل پی ڈی ایم کی رخصتی ہے، خرم شیر زمان
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
