
ہماری ماں بیٹی بہن کو دین میں اور آئین میں تحفظ حاصل ہے، شازیہ مری
وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تعریف کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ شہید محترمہ کے خواب کے مطابق پروگرام منزل پر آگے بڑھے، لاکھوں گھرانوں کو انکم سپورٹ فراہم کر کے معاشی مدد کی، اس وقت کے سیاسی مخالفین نے اس پروگرام کو تنقید کا نشانہ بنایا، اقوام متحدہ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تعریف ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ضلع مظفرگڑھ میں 6 ڈائنامک رجسٹری سینٹر بنائے جائیں گے، اس وقت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ضلع مظفرگڑھ کے 3 لاکھ 21 ہزار سے زائد خاندانوں کو وظائف دیے جا رہے ہیں، بے نظیر ڈائنامک رجسٹری سینٹرز میں ابتک 8 لاکھ 72 ہزار سروے مکمل کرلیا گیا ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ حکومت نے بے نظیر کفالت کی اگلی قسط کے لیے 78 ارب سے زائد کی رقم رکھی ہے اور سالانہ بجٹ 252 ارب روپے ہے،
شازیہ مری نے کہا کہ حکومت پاکستان کی آئینی ذمہ داری ہے کہ غریب ترین لوگوں کو سہارا دے، پچھلے حکمرانوں کے فیصلوں کی تباہی کے نتیجے میں پاکستان مستحکم نہیں ہو پا رہا، مہننگائی سے پسے ہوئے خاندانوں سے پوچھیں یہ پروگرام کیا ہے؟ پروگرام کی سہ ماہی قسط میں 25 فیصد اضافہ ہونے جا رہا ہے، عمران نیازی کی بدترین پالیسیوں سے عوام دیوار سے لگی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم یہی پیدا ہوئے، یہی جیئیں گے اور یہی مریں گے، ان کے بچے انگلستان کی ہوائیں کھائے اور غریب کا بچہ گرمی میں جلے ،ایسا نہیں ہو سکتا، سلیکٹ کر کے مسلط کرنے کے کئی تجربے ہو چکے ہیں، کرسی کے لیے ایک پاگل شخص اقتدار میں آنے کے لیے بے چین ہے، تم تو کہتے تھے آئی ایم سے قرضہ لینا پڑا تو خودکشی کر لوں گا، تم نے تو بدترین شرائط پر آئی ایم ایف پروگرام سائن کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ چھ چھ نشستوں پر الیکشن تو لڑتا ہے نیازی لیکن اسمبلی نہیں جاتا، پچھلے کیے گئے برے فیصلوں سے مہنگائی ہوئی جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا، اس حکومت نے مہنگائی کے دنوں میں بھی رہلیف پروگرام دیے، سیلاب متاثرین کے لیے 70 ارب روپے کی رقم دی، سہہ ماہی قسط 25 فیصد زیادہ دی جا رہی ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ جن حالات میں ملک کو سنبھالا ملک کے حالت خراب تھے، جو کام کر رہے ہیں ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے کررہے ہیں، عمران نیازی تمہیں کرسی مل جائیگی لیکن پہلے ملک کے استحکام کا سوچو جب عدالتوں پر حملے ہونگے تو کون اس ملک میں آئیگا؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News