
تحریک انصاف کی انتخابی ریلی کو ناکام بنانے کے لیے لاہور پولیس سرگرم
پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی ریلی کو ناکام بنانے کے لیے لاہور پولیس سرگرم ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے گڑھی شاہو پل بند کر کے شمالی لاہور کو شہر کے دیگر علاقوں سے منقطع کر دیا
گڑھی شاہو پل بند ہونے سے شمالی لاہور سے پی ٹی آئی کے آنے والے قافلوں کے راستے بند کر دیے گئے۔
لاہور پولیس نے زمان پارک سے لے کر اسٹیشن تک تمام راستوں کی رابطہ سڑکوں پر کنٹینر لگا کر بند کر دیا ہے۔
پولیس نے ریلی کے راستوں کی تمام دوکانوں کو بھی زبردستی بند کروا دیا ہے۔
راستے بند ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، لاہور کے دیگر علاقوں سے شمالی لاہور آنے والے عوام بھی سڑکوں پر پھنس گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کی ریلی 2 بجے زمان پارک سے روانہ ہو گی۔
پولیس نے 11 بجے ہی رستوں پر کنٹیز لگا دیے ہیں۔
ضرور پڑھیں؛ تحریک انصاف آج لاہور میں کپتان کی قیادت میں انتخابی ریلی نکالے گی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News