Advertisement
Advertisement
Advertisement

پالیسی پر نظر ثانی نہ کی تو معاشی و سیاسی بحران آئے گا، فواد چوہدری

Now Reading:

پالیسی پر نظر ثانی نہ کی تو معاشی و سیاسی بحران آئے گا، فواد چوہدری
فواد چوہدری

پالیسی پر نظر ثانی نہ کی تو معاشی و سیاسی بحران آئے گا، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پالیسی پر نظر ثانی نہ کی تو معاشی اور سیاسی بحران آئے گا۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی ریلی معطل کرکے کل پر لے گئے ہیں، ہماری درخواست لاہور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن پر دستک دے رہی ہے، 12بجے سے لاہور ہائی کورٹ کے باہر موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئینی اور سیاسی حقوق معطل ہیں، یہ پنجاب میں خون کا بازار گرم کرنا چاہتے ہیں، یہ سمجھتے ہیں کارکنو ں کو پکڑ کر خوشحالی آئیگی۔

سڑکوں کو کھولا جائے اور سیاست کی اجازت دی جائے

فواد چوہدری نے کہا کہ سڑکوں کو کھولا جائے اور سیاست کی اجازت دی جائے، سیاست کی اجازت نہیں دینی تو پاکستان کا آئین ختم ہوگیا، پالیسی پر نظر ثانی نہ کی گئی تو معاشی، سیاسی بحران آئے گا۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ یہ عمران خان کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں، جبراً عوام کے حقوق کا گلا دبا یا جارہا ہے۔ تحریک انصاف اور عوام کے درمیان فاصلے کم ہورہے ہیں۔

چند دن کے اقتدار کو بچانے کیلئے ملک سے کھلواڑ نہ کریں

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم نواز اینڈ کمپنی کو ریاستی پروٹوکول حاصل ہے، یہ سہولت کسی اور کو میسر نہیں، یہ سہولت عمران خان کو بھی حاصل نہیں ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بتایا جائے کیا ہم کالعدم پارٹی ہیں؟ چند دن کے اقتدار کو بچانے کے لیے ملک سے کھلواڑ نہ کریں۔

Advertisement
Advertisement

فواد چوہدری کہا کہ اداروں کو آئین کے دائرے میں ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، آئین کے مطابق سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن شیڈول کے بعد داتاد ربار پر بھی حاضری کی اجازت نہیں دے رہے، سیاسی نقل وحرکت پر پابندی ہے تو الیکشن کیسے کرائیں گے۔

آئین اور قانون خطرے میں ہے

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ امید ہے چیف الیکشن کمشنر دفعہ 144کا نفاذ ختم کرینگے، سی سی پی او، آئی جی ظل شاہ کے قتل میں ملوث ہیں، چیف الیکشن کمشنر، چیف جسٹس کو ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کیا صرف ن لیگ ک وریاستی سرپرستی میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہے؟ باقی سارے بوریا بستر لپیٹ کر ملک چھوڑدیں؟

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ آئین اور قانون خطرے میں ہے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ہماری درخواست کا جائزہ لیں، دفعہ 144کے نفاذ کیخلاف ہماری درخواست سنی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
حالیہ سیلاب میں ریلیف آپریشن جیسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، وزیر خزانہ
فتنہ الخوارج کی بڑھتی پریشانی اور خارجی سرغنہ کے ہولناک انکشافات منظرعام پر
دریاؤں اور بیراجوں پر کہاں کتنا پانی؟ تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا
گلگت بلتستان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر