Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریلی کے خوف سے امپورٹڈ حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، حماد اظہر

Now Reading:

ریلی کے خوف سے امپورٹڈ حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، حماد اظہر
حماد اظہر

ریلی کے خوف سے امپورٹڈ حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، حماد اظہر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ ریلی کے خوف سے امپورٹڈ حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زمان پارک کے اطراف کی تمام سڑکیں بند کردی گئی ہیں، کارکن پر امن رہیں رانا ثناء اللہ خون چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور آنے کے تمام راستے بند کردیے گئے ہیں، ریلی کے خوف سے ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، عمران خان کا خوف ان کے ہوش و حواس پر سوار ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ آج کہہ رہے ہیں شہر میں7 دن کے لیے ریلیاں، جلوس نہیں ہونگے، ثابت ہوتا ہے نگراں حکومت غیر جانبدار نہیں، موجودہ نگراں حکومت کہیں اور سے ہدایات لے رہی ہے۔

Advertisement

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی آئین وقانون کے ساتھ چلنے والی جماعت ہے۔ عمران خان پر 77 جعلی مقدمے بن چکے ہیں۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ ہماری ریلی میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوگی، تحریکیں ایسے ہتھکنڈوں سے نہیں روکی جاسکتیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے لاہور میں جلسے، جلوسوں، احتجاج اور ریلیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ لاہور میں احتجاج ، دھرنے اور مظاہروں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ںوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا نفاذ آج سے شروع ہو گا جو کہ آئندہ 7 روز تک جاری رہے گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے پابندی لاہور میں ٹریفک اور سیکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: لاہور میں جلسے، جلوس، احتجاج اور ریلیوں پر پابندی عائد

خیال رہے کہ  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج لاہور سے ریلی کی صورت میں الیکشن کمپین کا آغاز کر رہے ہیں ریلی میں کارکنان کی بڑی تعداد ساتھ میں موجود ہو گی اور مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔

ریلی زمان پارک سے شروع ہوکر کنال روڈ، اچھرہ، مزنگ، ایم-اے-او کالج، ناصر باغ سے ہوتے ہوئے داتا دربار تک جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر