Advertisement
Advertisement
Advertisement

رمضان ریلیف پیکج کے تحت آٹے کی مفت فراہمی شروع

Now Reading:

رمضان ریلیف پیکج کے تحت آٹے کی مفت فراہمی شروع

رمضان ریلیف پیکج کے تحت آٹے کی مفت فراہمی شروع

رمضان ریلیف پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کا آغاز کل سے کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع میں ڈسٹری بیوشن پوائنٹس قائم کردیے گئے ہیں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ گھرانے 10 کلو آٹے کے 3 تھیلے مفت حاصل کر سکیں گے۔

ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے شہر کے مخلتف آٹا پوائنٹس کا دورہ بھی کیا ہے اور کہا کہ حکومت پنجاب نے منفرد رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے، 60 ہزار روپے سے کم آمدن والے خاندانوں کو آٹے کے تھیلے مفت دیئے جائیں گے، رمضان پیکج 25 شعبان تا 25 رمضان المبارک تک جاری رہے گا اور 700 سے زائد رجسٹرڈ دکانوں کو بھی مفت اٹا سکیم میں شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مفت آٹا ضلع کے 107 یوٹیلیٹی اسٹورز اور ٹرکنگ پوائنٹس پر بھی دستیاب ہوگا، اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس آٹا فراہمی کی انسپکشن کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ کو آن لائن ایپ کے ذریعے سکین کرکے آٹا فراہم ہوگا، ٹرکنگ پوائنٹس اور شاپس پر خریداروں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی، مستحق خاندان بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ امریکا؛ بحری و سول قیادت سے اہم ملاقاتیں
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
مغربی سرحد پر کشیدگی ، وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا ، اہم فیصلے متوقع
پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرت آج ہونگے، طالبان رجیم کی تصدیق
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اصلاحاتی اقدامات کا عالمی اعتراف ہے، وزیرِ خزانہ
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر