
الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی کا شیڈیول جاری کردیا
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پولنگ 30 اپریل کو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے پبلک نوٹس 11 مارچ کو جاری کیا جائے گا جبکہ کاغذات نامزدگی 12 سے 14 مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا
الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 15 مارچ کو جاری کی جائے گی جبکہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 22 مارچ تک کی جائے گی اور امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراضات 3 اپریل تک دائر کئے جا سکیں گے۔
بعدازاں ریٹرننگ آفیسر امیدواروں کی حتمی فہرست 4 اپریل کو جاری کرے گا جبکہ امیدوار 5 اپریل تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔
شیڈول کے مطابق ریٹرننگ آفیسر 6 اپریل کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرے گا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ 30 اپریل کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔
شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 12 سے 14 مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 15 مارچ کو جاری کی جائے گی اور امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 22 مارچ تک کی جائے گی۔
امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراضات 3 اپریل تک دائر کئے جا سکیں گے جبکہریٹرننگ آفیسر امیدواروں کی حتمی فہرست 4 اپریل کو جاری کرے گا اور امیدوار 5 اپریل تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔
بعدازاں ریٹرننگ آفیسر 6 اپریل کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرے گا۔
خیال رہے کہ این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ اور این اے 31 پشاور، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب اور این اے 239 کورنگی کراچی پولنگ کرائی جائیگی۔
واضح رہے کہعمران خان کی جانب سے حلف نہ اٹھانے پر قومی اسمبلی کی 6 نشستیں خالی قرار پائی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News