سعودی عرب جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال میں سعودی عرب نے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے۔
سعودی شہزادے فہد بن منصور السعود نے ’سعودیہ پاکستان ٹیک ہاؤس‘ کو اسلام آباد میں قائم کرنے کا اعلان کیا جس کے تحت دونوں ممالک کے باہمی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں قائم کی جانے والی کمپنیوں سے تجارت کو فروغ ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا پاکستان میں ایک ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان
شہزادہ فہد اس کے ساتھ ساتھ ILSA Interactive کے شریک بانی بھی ہیں جسے 2009 میں پاکستان کی کاروباری شخصیت سلمان ناصر نے قائم کیا تھا جس کے لاہور کے علاوہ ریاض میں بھی آفیسرز موجود ہیں۔
شہزادہ فہد نے امسال جنوری میں ہی اعلان کیا تھا کہ انکی کمپنی ہزار سے زائد افراد کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرے گی اور اس سلسلے میں تین سو سے زائد منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر قائم کیا جائیگا جنکی مالیت 100ملین ڈالر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب، پاکستان میں ٹیکنالوجی ہاؤس قائم کرے گا
واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز پر شہزادہ فہد بن منصور السعود نے پاکستان میں پاک سعودی ٹیکنالوجی ہاؤس قائم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کی پہلی شاخ لاہور میں کھولی جائے گی۔
شہزادہ فہد بن منصور نے فیوچر فیسٹ 2023 سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی پاکستان ٹیک ہاؤس کے قیام کا مقصد اس شعبے سے وابستہ افراد کے لیے آسانی پیدا کرنا اور شعبے کو فروغ دینا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ٹی سمیت دوسرے شعبوں کے حوالے سے بھی پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے یہاں تکنیکی وسائل، کوالٹی انشورنس اور صارفین کے تجربات کے حوالے سے اچھا کام کرنے والے موجود ہیں۔
شہزادہ فہد بن منصور نے کہا کہ ٹیکنالوجی ہاوس کے قیام سے دونوں ممالک کے آئی ٹی سے منسلک افراد کو آگے بڑھنے کے مزید مواقعے میسر آئیں گے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ ہی پاکستان کا ہر کٹھن وقت میں ساتھ دیا ہے اور دونوں ممالک کی بے مثال دوستی کا سفر کئی دہائیوں پر مشتمل ہے ۔
پاکستان کی موجودہ کمزور معاشی صورتحال میں 100ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ملک کیلئے ایک مثبت قدم ثابت ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
