Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جیل جانے سے لیڈر بنتا ہے، خالد مقبول صدیقی

Now Reading:

جیل جانے سے لیڈر بنتا ہے، خالد مقبول صدیقی
خالد مقبول صدیقی

جیل جانے سے لیڈر بنتا ہے، خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر نے کہا ہے کہ جیل جانے سے لیڈر بنتا ہے لیکن وہ سہولیات سے آراستہ ہو تو سیاستدان بھی دونمبر ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پورے پاکستان کی معیشت کو سنبھالنے والے، اس ملک میں استحکام لانے والا، سیکیورٹی اور ترقی کی تمام ذمہ داری اٹھانے والے اس شہر کراچی کو کچھ بھی نہیں ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2008 میں صورتحال کیا تھی وہ کراچی کے رہنے والے جانتے ہیں کہ یہ شہر ایسا نہیں تھا، اس شہر کی مثال پورے ملک میں دی جاتی تھی  لیکن موجودہ صورتحال سے سب واقف ہیں اور اس کی وجوہات بھی سب جانتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے حوالے سے جو بھی مسائل ہیں وہ وفاق اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ بیٹھ کر معاہدے کے طور پر حل کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم نے ان معاہدوں کے لئے چند قانونی اور آئینی راستے اختیار کئے ہیں لیکن تاریخ گواہ ہے کہ جنہوں نے اقتدار پر قبضہ کیاہوتا ہے وہ ڈئیلاگس پر یقین نہیں رکھتے ہیں ۔

Advertisement

 یہ بھی پڑھیں: ہمارے قدم یہاں پڑے تو پاکستان بنا، خالد مقبول صدیقی

انہوں نے بتایا کہ ہم تمام تر راستے استعمال کرچکے ہیں اور تمام مراحل سے گرز بھی چکے ہیں لیکن پھر بھی معملات حل نہ ہون تو پھر طاقت سے ہی حق چھینا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چادہ سالوں سے اس شہر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش کی جاتی رہی  ہے اور آج بھی کراچی کے محض دو ڈسٹرکٹ میں دو حق پرست ایڈمنسٹریٹر آئے اور آپکو تبدیلی نظر آنا شروع ہوگئی  جس کے تحت صاف شاداب سرسبز کراچی مہم کا ابھی آغاز ہوا ہے اور جب یہ اختتام پر ہوگی تو آپکو فرق صاف نظر آئے گا ۔

انہوں نے کہا کہ اگر جینوین جیل ہوتو جیل جانے سے لیڈر بنتا ہے لیکن اگر جیل سہولیات سے آراستہ دو نمبر ہوتو تو سیاستدان بھی دونمبر ہوتا ہے ۔

کنوینر ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ مصنوعی طریقے سے مسلط کی جانے والی لیڈر شپ کا انجام پورے پاکستان ، ملک کی معیشت اور معاشرت  پر اثر انداز ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی کابینہ نے پیکا آرڈیننس میں ترامیم کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی
شہدائے وطن کی یاد میں الحمرا آرٹس کونسل میں شاندار تقریب
وزیراعظم کا آزادکشمیر کےلیے 23 ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان
ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، پاسپورٹ مافیا کے5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
’’حکومت یا کوئی اور ریاستی ادارہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا‘‘
معطل ہونے والے اراکین کی تنخواہیں اورمراعات روک دی گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر