Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور میں دفعہ 144کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنان گرفتار

Now Reading:

لاہور میں دفعہ 144کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنان گرفتار
پی ٹی آئی

لاہور میں دفعہ 144کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنان گرفتار

لاہور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریوں کا عمل جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے لاہور میں  جلسے، جلوسوں اور ریلیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے تاہم عمران خان کی قیادت میں آج زمان پارک سے نکلنے والی ریلی میں شرکت کے لئے جمع ہونے والے کارکنان کو پولیس  کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مال روڈ انڈر پاس پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے جبکہ پولیس اہلکاروں کے پاس آنسو گیس کے شیل بھی موجود  ہیں، اسکے علاوہ انڈر پاس پر واٹر کینن بھی پہنچادی گئی  ہے۔

مال روڈ انڈر پاس کو ٹھوکر جانے والے رستے کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے جس کے باعث بد ترین ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

پولیس نے زمان پارک جانے والے ڈی جے حمزہ کوگرفتارکرلیا ہے جبکہ قیدیوں کی وین میں موجودپی ٹی آئی کارکنوں کی نعرے بازی جاری ہے۔

Advertisement

دوسری جانب پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج بھی شروع کردیا گیا ہے جس کے بعد مال روڈ انڈر پاس میدان جنگ  میں تبدیل ہوگیا ہے اور کئی کارکنان زخمی بھی ہوگئے ہیں جس میں خواتین کارکنان بھی شامل ہیں۔

اس دوران کارکنان کی جانب سے پتھراؤ  بھی کیا گیا جس کے باعث درجنوں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

کینال روڈ مکمل بند ہونے کے باعث تحریک انصاف سیالکوٹ کے رہنما دلاور بیگ کی قیادت میں قافلے کو زمان پارک جانے سے روک دیا گیا ہے۔

پولیس نے کارکنوں کو متشر کرنے کیلئے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال بھی کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر