
وفاقی کابینہ کی سبکدوشی کا نوٹیفکیشن جاری
وزیر اعظم شہباز شریف نے پاور بریک ڈاؤن کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ختم#BOLNews #PDM pic.twitter.com/FMn2Y9tTIw
— BOL Network (@BOLNETWORK) March 2, 2023
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر قانون نے اہم آئینی و قانونی نکات سے آگاہ کیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر قانون نے فیصلے کے ساتھ اختلافی نوٹ سے متعلق بھی وفاقی کابینہ ارکان کو بریفنگ دی تاہم معاملے پر وفاقی حکومت تفصیلی فیصلہ جاری ہونے کے بعد حکمت عملی بنائے گی۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا کے پی اور پنجاب میں 90 دن میں انتخابات کروانے کا حکم
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملکی معیشت اور آئی ایم ایف سے آج ورچوئل مذاکرات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
اس کے علاوہ آئی ایم ایف کیساتھ اب تک کی بات چیت کے بارے میں بھی کابینہ ارکان کو آگاہ کیا گیا جبکہ کابینہ اجلاس میں ڈالر کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت سمیت دیگر امور بھی زیر غور آئے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاور بریک ڈاؤن انکوائری رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش کی گئی اور پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی بریک ڈاؤن کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کو توانائی بچت پروگرام اور کفایت شعاری پالیسی پر بھی بریفنگ دی گئی۔
بعدازاں وزیر اعظم شہباز شریف نے پاور بریک ڈاؤن کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔
اعلامیہ جاری
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق 23 جنوری 2023 کے پاور بریک ڈاؤن کی انکوائری رپورٹ کابینہ میں پیش ہوئی تاہم انکوائری رپورٹ میں انسانی غفلت اور بجلی کی ترسیل کے نظام میں موجود خرابیاں بنیادی وجوہات قرار ہیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ قوم منتظر ہے کہ پاور بریک ڈاؤن کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
وزیراعظم نے استفسار کیا کہ کیپکو کے پاور خریداری معاہدے کی بروقت تجدید کیوں نہیں کی گئی، سسٹم میں موجود خامیوں کی نشاندہی پہلے کیوں نہ کی گئی؟
اعلامیے کہا گیا کہ بجلی چوری اور لائن لاسز سے متعلق حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ بجلی کے نظام کو اسکاڈا سے منسلک کرنے کے لیے ضروری اقدامات اُٹھائے جائیں۔ بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے نظام میں اصلاحات کے حوالے سے جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News