فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
پاکستان تحریک انصاف کی سینیئر رہنماؤں کے خلاف لاہور میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی ہے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کے خلاف محمد وسیم سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ نمبر 373 محمد وسیم سب انسپکٹر کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس لاہور میں درج کیا گیا۔#BOLNews #PTI@PTIofficial @SMQureshiPTI @fawadchaudhry pic.twitter.com/U4GO1JbTH6
Advertisement— BOL Network (@BOLNETWORK) March 7, 2023
مقدمے کی تفصیلات:
مقدمہ نمبر 23/373 محمد وسیم سب انسپکٹر کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس لاہور میں درج ہوا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری نے زمان پارک پریس کانفرنس کی اور کینال روڈ بلاک ہوگئی ۔
ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے فتنہ انگیزی اور اشتعال انگیز تقریر کی اور عوام کو حکومت پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف اکسایا اور شارع عام پر آمدورفت میں خلل ڈال کر جرم کا ارتکاب کیا ۔
اس کے علاوہ فواد چوہدری نے ریاستی اداروں پر قتل کی منصوبہ بندی کا بھی الزام لگایا ہے تاہم مقدمہ میں روڈ بلاک، دھمکیوں ، اشتعال انگیز تقاریر سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کو دھمکیاں؛ عمران خان سمیت 150 افراد کیخلاف مقدمہ درج
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
