Advertisement

سندھ حکومت نے کپاس کی وفاقی قیمت مسترد کر دی

کپاس

سندھ حکومت نے کپاس کی وفاقی قیمت مسترد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر زراعت منظور وسان نے کپاس کی نئی فصل کی قیمت 8500 روپے مقرر کرنے کا وفاقی فیصلہ مسترد کر دیا۔

مشیر زراعت منظور وسان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاق نے کپاس کی نئی سپورٹ پرائس 8500 روپے کم مقرر کی ہے، کپاس کی فی من امدادی قیمت 10 سے 12 ہزار روپے مقرر کی جائے۔

منظور وسان نے کہا کہ کسان کو اچھی قیمت ملے گی تو کپاس لگائے گا، کپاس ملکی ٹیکسٹائل صنعت کی ضرورت ہے، سندھ کے کسانوں کی گزشتہ سال کے سیلاب نے مکمل کپاس کی فصل تباہ کر دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملنے سے ملک میں مزید معاشی استحکام آئے گا، وزیراعظم
پی ڈی ایم اے کی حالیہ بارشوں کے دوران نقصانات کی رپورٹ جاری
وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی
انوسٹی گیشن سسٹم میں کرپشن کا خاتمہ ضروری امر ہے، مریم نواز
وزیر اعظم آج ملک میں تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کرینگے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Next Article
Exit mobile version