الیکشن کمیشن کی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو ملاقات کی دعوت
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تیاریوں پر الیکشن کمیشن نے اپنا اہم ترین اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اس اجلاس کی صدارت کریں گے، انتخابات سے متعلق اسٹیک ہولڈرز کو حتمی مشاورت کیلئے آج بلا لیا گیا ہے۔
سیکریٹری خزانہ اور سیکریٹری داخلہ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے۔
اس موقع پر سیکریٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی جائے گا، الیکشن کمیشن سیکریٹری خزانہ کو انتخابات کے اخراجات پر بریفنگ دے گا، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات پر 25 ارب روپے کے اخراجات آئیں گے، ادارہ سیکرٹری خزانہ کو انتخابی اخراجات کی فوری ادائیگی کی ہدایت کرے گا۔
اجلاس میں الیکشن کمیشن انتخابات کے سیکیورٹی پلان پر بھی بریفنگ دے گا، کمیشن سیکرٹری داخلہ کو انتخابات کیلئے سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کرے گا، سیکریٹری داخلہ کو الیکشن سیکیورٹی کیلئے رینجرز اور ایف سی اہلکاروں کی فراہمی کا کہا جائے گا، اور ان کو سیکریٹری دفاع اور جی ایچ کیو سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔
اس دوران سیکریٹری دفاع سے رابطہ کر کے الیکشن میں فوج کی تعیناتی یقینی بنانے کی ہدایت کی جائے گی اور وزارت داخلہ کو آرمی، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فراہمی یقینی بنانے کا کہا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
