Advertisement
Advertisement
Advertisement

پولیس فورس پر پتھراؤ کرنے والے عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، محسن نقوی

Now Reading:

پولیس فورس پر پتھراؤ کرنے والے عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، محسن نقوی
محسن نقوی

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پولیس فورس پر پتھراؤ کرنے والے عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سروسز ہسپتال کا دورہ کیا اور سیاسی جماعت کے کارکنوں کے پتھراؤ سے زخمی ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری او ردیگر پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔

محسن نقوی نے ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری او ردیگر پولیس اہلکاروں کی خیریت دریافت کی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی آئی جی شہزاد بخاری اور دیگر پولیس اہلکاروں کے علاج معالجے کے لئے ہسپتال انتظامیہ کو ضروری ہدایات دیں

محسن نقوی کی ڈی آئی جی شہزاد بخاری اور دیگر پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری اور پولیس اہلکاروں کی فرض شناسی کو سراہا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس؛ جشن بہاراں کی جاری تقریبات کے انتظامات کا جائزہ

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزید کہا کہ آپ نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے، آپ پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لئے آپ کی اپروچ پروفیشنل ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزید کہا کہ پولیس فورس پر پتھراؤ کرنے والے عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر