سندھ کابینہ کی کورونا ایمرجنسی فنڈ بند کرنے کی منظوری
سندھ کابینہ کی جانب سے کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ بند کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس دوران مختلف امور پر مشاورت کی گئی۔
سندھ کابینہ نے انفارمیشن ٹیکنالاجی کے کام سے منسوب 3264 اسامیوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی گئی، جس کے تحت کمپیوٹر آپریٹرز بی ایس 5 سے 10 والوں کو بی ایس 12 میں اپ گریڈ کیا گیا ہے۔
AdvertisementSindh CM Syed Murad Ali Shah presides over a cabinet meeting at CM House. The cabinet will discuss and decide some important 39 agenda items. pic.twitter.com/C2ogQCHkr1
— Sindh Chief Minister House (@SindhCMHouse) March 9, 2023
اس کے علاوہ جو آئی ٹی متعلقہ ملازمین بی ایس 11 سے بی ایس 15 کے تھے ان کو بی ایس 16 میں اپ گریڈ کر دیا اور جو ملازمین گریڈ بی ایس 16 کے ہیں ان کو بی ایس 17 میں اپ گریڈ کر کیا گیا ہے۔
کابینہ کو بتایا گیا کہ 3264 ملازمین کی اپ گریڈیشن سے خزانےپر 243.706 ملین روپے کا مزید بوجھ بڑھ جائے گا۔
دوسری جانب سندھ کابینہ نے کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ بند کرنے کی منظوری دے دی ہے جو کہ چیف سیکریٹری کے تحت 6 رکنی باڈی انتظام کر رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا کورونا سے بچاو کے لیے اہم اقدامات
اجلاس میں کابینہ کو بتایا گیا کہ 18 مارچ 2020 سے 21 اپریل 2021 تک اس کے 17 اجلاس ہوئے اور کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ میں 3699 ملین روپے رقم آئی جس میں سے کل اخراجات32077.23 ملین روپے رہا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ اس وقت اکائونٹ میں 35 ملین روپے سے زائد رقم موجود ہیں جس کو گھروں کی تعمیر کیلئے خرچ کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
