
گوجرانوالہ کے لنڈا بازار میں آگ لگنے سے درجنوں دکانیں اور ٹھیلے جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے شیرانوالہ باغ کے قریب لنڈا بازار میں منگل کی رات آگ لگنے کا واقعہ پیش آیاجہاں 300 دکانیں ہیں۔
اس حوالے سے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ نے ڈیڑھ سو سے زائد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لنڈا بازار میں آتشزدگی، درجنوں دکانیں جل کر خاکستر
ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر کنٹرول پا لیا گیا ہے کولنگ کا عمل جاری ہے جبکہ اگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
ریسکیو 1122 کے 8 فائر ٹینڈرز نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
شدید آگ سے کپڑا اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News