کیپٹن صفدر اپنی بیگم مریم نواز کی طرح کروڑوں کے اثاثوں کے مالک نکلے
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و پارٹی کی نائب صدر مریم نواز شریف کے خاوند محمد صفدر بھی کروڑوں کے اثاثوں کے مالک نکلے۔
تفصیلات کے مطابق کیپٹن صفدر اپنی بیگم مریم نواز کی طرح 6 کروڑ روپے کے مقروض نکلے۔
محمد صفدر کے پاس رائیونڈ میں 7 کروڑ روپے مالیت کی 42 کنال سے زائد زرعی اراضی موجود ہیں۔
کیپٹن صفدر کے پاس راجن پور میں 14 مربع 15 ایکڑ سے زائد زرعی اراضی موجود ہے جس کی مالیت 15 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے۔
ریٹاثرڈ کیپٹن صفدر نے مانسہرہ میں 15 کنال زرعی زمین پچاس ہزار روپے میں خریدی ہے۔
محمد صفدر کے پاس 36 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 73 کنال اراضی مانسہرہ میں بھی موجود ہے۔
بول نیوز نے کیپٹن صفدر کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کر لیں
دس لاکھ زائد سے مالیت کی 550 گرام جیولری ان کی ملکیت میں موجود ہے، 3 لاکھ 54 ہزار کیش دستی، 95 لاکھ مالیت کا زیر تعمیر گھر مانسہرہ میں موجود ہے، سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں خاندانی فلور مل میں 1 کروڑ 38 لاکھ روپے کا حصہ موجود ہے۔
محمد صفدر نے اپنے بیٹے جنید صفدر کو 94 لاکھ 63 ہزار روپے مالیت کی 10 کنال اراضی رحمت فلور ملز مانسہرہ سے تحفے میں دی ہے۔
جنید صفدر کو کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے 70 لاکھ مالیت کی مانسہرہ میں 5 کنال 12 مرلے زرعی اراضی تحفے میں دی ہے۔
کیپٹن صفدر نے 9 لاکھ 40 ہزار مالیت کی 15 مرلے کمرشل اراضی جنید صفدر کو مانسہرہ میں تحفہ دیا ہے۔
ریٹائرڈ کیپٹن صفدر کے پاس سات لاکھ مالیت کا فرنیچر اور سات لاکھ مالیت کا ٹریکٹر بھی موجود ہے۔
محمد صفدر نے گزشتہ برس 1 لاکھ 15 ہزار روپے انکم ٹیکس بھی ادا کیا ہے۔
کیپٹن ریٹاثرڈ صفدر کے اثاثوں کی تفصیل بطور خاوند مریم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرائی گئی ہیں۔
ضرور پڑھیں؛ الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ بڑھانے کا اختیار حاصل ہے، رانا ثنا اللہ
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
