Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان مظلوم کی آواز ہیں، پرویزالٰہی

Now Reading:

عمران خان مظلوم کی آواز ہیں، پرویزالٰہی
سیاسی منظرنامہ تبدیل؛ پرویز الہیٰ کا اہم بیان آ گیا

سیاسی منظرنامہ تبدیل؛ پرویز الہیٰ کا اہم بیان آ گیا

سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان مظلوم کی آواز ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی سے سینئر وکلا کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں پرویزالٰہی کی پی ٹی آئی کے پرامن کارکنوں کی گرفتاریوں اور پولیس تشدد کی مذمت کی گئی۔

ملاقات میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حکومت کے دن گنے جاچکے عوام کے احتجاج نے ثابت کر دیا کہ یہ الیکشن سے کتنا ڈر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان مظلوم کی آواز ہیں اور عمران خان کی قیادت میں عوامی طاقت کو روکنا نااہل ٹولے کے بس کی بات نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی بدترین فسطائیت نے اس کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے، پنجاب میں آئینی اور قانونی حقوق کو  کچلنے کیلئے پولیس کا بدترین استعمال جاری ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان جیسا لیڈر نہیں ملے گا، چودھری پرویز الٰہی

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے آنسو گیس، لاٹھی چارج کا بدترین استعمال قابل مذمت ہے، پولیس نے گلو بٹ کا کردار ادا کیا، پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنون کی گاڑیاں توڑ دیں، چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ پنجاب میں ہونے والی لاقانونیت کا نوٹس لیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ انتخابی شیڈول آچکا ہے مگر انتخابی ریلی کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ معاشرے کی ترقی کے لئے معاشی و سماجی انصاف ضروری ہے، چودھری پرویز الٰہی

اس موقع پر وفد میں طاہر نصر اللہ وڑائچ ممبر پاکستان بار کونسل، عامر سعید راں سابق سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار، ثاقب اکرم گوندل، نواز ورک، خواجہ عمیض شریک تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر