
حقیقی آزادی کی تحریک سے سب سے بڑا خطرہ زرداری کو لاحق ہے، علی زیدی
پی ٹی آئی رہنما علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کی تحریک سے سب سے بڑا خطرہ زرداری کو لاحق ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علی حیدر زیدی نے آصف زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ زرداری سیاست کو لاحق اس بیماری کا نام ہے، جس سے نجات جمہوریت کے بقاء و سلامتی کیلئے ناگزیر ہے اور حقیقی آزادی کی تحریک سے سب سے بڑا خطرہ زرداری کی ڈاکو راج کو لاحق ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنی سیاست کا مستقبل تاریک دیکھ کر امپورٹڈ سرکار کی ڈوبتی کشتی سے کودنے کی تیاریاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اہلِ سندھ ڈاکو راج کا سب سے کلیدی اور بنیادی نشانہ ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بے رحم گروہ نے سیلاب متاثرین کو اپنی سفاک سیاست کے بھینٹ چڑھانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ مجھ پر 1 روپے کی بھی کرپشن ثابت ہوئی تو سیاست چھوڑ دونگا، علی زیدی
علی زیدی نے کہا کہ عالمی پریس جس کے ڈاکوں کی داستانوں سے بھرا پڑا ہے وہ قوم کو سیاست پر لیکچر نہیں دے سکتا۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک میں انتخاب کا ڈول ڈالا جائے گا، ملکی سیاست خصوصاً سندھ کو زرداری کے ناپاک راج سے نجات میسر آئے گی، باپ بیٹے کے کھوکھلے ڈرامے اب انکے کسی کام نہیں آئیں گے، قوم پر عذابوں کے دروازے کھولنے والے اس سفاک کا بھرپور محاسبہ کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی رہنما علی حیدر زیدی نے مزید کہا کہ ملک بھر کی طرح اہلِ سندھ بھی عمران خان کی قیادت پر یکسو ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News