Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں تمام رنگ و نسل کے شہریوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں، کامران ٹیسوری

Now Reading:

پاکستان میں تمام رنگ و نسل کے شہریوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں، کامران ٹیسوری
کامران ٹیسوری

پاکستان میں تمام رنگ و نسل کے شہریوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں، کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام رنگ و نسل کے شہریوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صوبائی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے اور ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس نے ہمیں ایک آزاد ریاست سے نوازا ہے، یہاں تمام مذاہب کے پیروکاروں کو اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کی مکمل آزادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ پاک فضائیہ کے شاہینوں کا یوم پاکستان پر قوم کو سلام

کامران ٹیسوری نے کہا کہ وطن عزیز میں تمام رنگ و نسل کے شہریوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں، 75 برسوں کے تجربات کی روشنی میں ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے یکجا ہو کر کام کرنا ہو گا، ہمیں بانیان پاکستان کے افکار کے مطابق اپنے تمام اختلافات بھلا کر ایک متحد قوم کی حیثیت سے انتھک محنت کرنا ہو گی۔

Advertisement

گورنر سندھ نے کہا کہ ہمیں قومی مقاصد کے حصول کے لیے اتحاد، ہم آہنگی اور مکمل یکسوئی کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا، ہمیں یوم پاکستان کے موقع پر یہ ثابت کرنا ہو گا کہ ہم منظم، متحد اور مہذب قوم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کو اللہ جنت میں جگہ عطا کرے، قائد اعظم نے ہی ہمیں سوچ دی ہم آگے بڑھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 75 سال گزرنے کے بعد آج اس عظم کو لے کر نکلے ہمیں پاکستان کو آگے لے کر چلنا ہے، ہم ضرور ترقی کریں گے۔

ضرور پڑھیں؛ یوم پاکستان، مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
چمن باڑدر پر افغان عناصر کی فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کا ذمہ دارانہ جواب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر