سیاست ایک مسلسل، سنجیدہ اور لازمی عمل ہے،گورنر بلوچستان
گورنر بلوچستان نے کہا ہے کہ سیاست ایک مسلسل، سنجیدہ اور لازمی عمل ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین کی ملاقات ہوئی جس میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے گورنر بلوچستان کو گورنر کو مبارکباد دی۔
ملاقات کے دوران خطے کی بدلتی معاشی و سیاسی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات کے دوران صوبے میں امن وامان اور سیاسی استحکام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ سماجی ارتقاء اور پائیدار ترقی کا راز عوامی سیاست ہی میں پنہاں ہے۔
گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے مزید کہا کہ سیاست ایک مسلسل، سنجیدہ اور لازمی عمل ہے ، پشتون بلوچ شاندار اقدار و روایات کے امین ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
