
شہر کراچی میں آج بھی بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں رات تک بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے جس کی وجہ سے آج بھی موسم خوش گوار رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہیں جبکہ شمال مغربی سمت سے شہر میں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوا چل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں آج پھر ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار
علاوہ ازیں آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر جب کہ خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
آج اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ گرج چمک اورآندھی /تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر مو سلا دھار بارش کا امکان ہے اور اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔
صوبہ خیبرپختونخوا چترال، سوات، دیر، مالاکنڈ، مانسہرہ ،ایبٹ آباد ،بالاکوٹ، کوہاٹ ،کوہستان، پشاور،نوشہرہ، ہری پور،مردان ، کرم ، وزیرستان ،ڈی آئی خان اور بنوں میں آندھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہچند مقامات پر ژالہ باری اور کہیں کہیں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
صوبہ پنجاب مری ،گلیات، خطہ ٔپوٹھوہار، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد،جھنگ، خوشاب، بہاولنگر ، شیخوپورہ، حافظ آباد، لاہور،قصور ،گجرات ، نارووال ، سیالکوٹ،میانوالی ، سرگودھا، بھکر ، لیہ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور،ملتان، ساہیوال ،اوکاڑہ اور خانیوال میں آندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
صوبہ بلوچستان کوئٹہ،ژوب،بارکھان،سبی،جعفرآباد،نصیرآباد،زیارت،چمن اور پشین میں آندھی / تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر مو سلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
اس کے علاوہ صوبہ کےجنوبی علا قوں سمیت صوبہ سندھ میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News