ملک کے مختلف شہروں میں یوم پاکستان کی تقریبات کا انعقاد
ملک کے مختلف شہروں میں یوم پاکستان کے سلسلے میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے ۔
مظفرگڑھ:
یوم پاکستان کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس مظفرگڑھ میں بھی تقریب منعقد کی گئی ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے پرچم کشائی کی پنجاب پولیس کے چاک و چوبند دستے نے پرچم کو سلامی پیش کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ ہمیں ملکی ترقی کے لیے 23 مارچ 1940 والے جزبے کی ضرورت ہے ہم سب کو وطن عزیز کی سلامتی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔
منڈی بہاوالدین:
83 واں یوم پاکستان کے موقع پر ضلع کمپليکس میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس دوران پرچم کشاٸی کی تقریب میں ڈی پی او ساجد کھوکھر، ڈپٹی کمشنر شاہد مارتھ سمیتایس پی افتخار دیو نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں آج یوم پاکستان قومی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے
ڈیرہ بگٹی
ڈیرہ بگٹی میں یوم پاکستان کی مناسبت سے سول سوسائٹی اور نومنتخب کونسلران کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت چئیرمین میر حماد کلپر نے کی ۔
اس موقع پر میر حماد کلپر کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کرنا چاہیے۔
گجرات:
گجرات میں بھی یوم پاکستان پر وقار طریقے سے منایا گیا، پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ڈی سی کمپلیکس میں منعقد ہوئی ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے پرچم کشائی کی،پولیس کے چاق چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمارے آباؤ اجداد نے آزاد وطن کا خواب دیکھا جو قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں پاکستا ن کی صورت میں سامنے آیا ہمیں اپنے وطن کی ترقی،خوشحالی کیلئے ابھی بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔
اوکاڑو:
اوکاڑہ یوم پاکستان کے موقع پر ڈی سی آفس میں تقریب کا انعقاد تقریب میں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سمیت سیاسی مذہبی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے یوم پاکستان کے سلسلہ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز بھی کیا اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آج کی تاریخ میں قرارداد پاکستان منظور ہوئی اس لیے یہ دن بہت اہمیت کا حامل ہے لازوال قربانیوں کے بعد پاکستان کو حاصل کیا گیا تھا پاکستان کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
قلات:
ڈپٹی کمشنر نے یوم پاکستان کے سلسلہ میں پودا لگاکر شجرکاری مہم کا آغاز بھی کیا اور اس حوالےسے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ آج کی تاریخ میں قرارداد پاکستان منظور ہوئی اس لیے یہ دن بہت اہمیت کا حامل ہے لازوال قربانیوں کے بعد پاکستان کو حاصل کیا گیا تھا پاکستان کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی یوم پاکستان کے حوالے سے ضلع کونسل میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد سمیت ضلع بھر کے آفسران سمیت عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
دوران تقریب شرکاء کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالے سے دی گئی قربانیوں پر روشنی ڈالی گئی اور بچوں کی جانب سے مختلف ٹیبلوز بھی پیش کیے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
