
بلدیاتی الیکشن، سندھ کے 15 اضلاع میں ری پولنگ کیلئے فوج تعینات کرنے کی درخواست
بلدیاتی الیکشن کی پیش نظر سندھ کے 15 اضلاع میں ری پولنگ کیلئے فوج تعینات کرنے کی درخواست کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے 15 اضلاع کے مختلف بلدیاتی حلقوں متعدد پولنگ اسٹیشن پر ری پول کی پیش نظر الیکشن کمیشن سندھ کا چیف سیکریٹری کو خط لکھ دیا گیا ہے۔
کراچی: الیکشن کمیشن سندھ کا چیف سیکریٹری کو خط
براہ راست دیکھیں: https://t.co/7PN6qbA9Hd#BOLNews #Karachi pic.twitter.com/18yUQMYcwSAdvertisement— BOL Network (@BOLNETWORK) March 16, 2023
خط میں درخواست کی گئی ہے کہ پولنگ اسٹیشن پر ری پول کے لیے رینجرز تعینات کی جائے اور موجودہ حالات سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں ری پول کے لیے سیکورٹی انتظامات بڑھائے جائیں۔
اس کے علاوہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی ری پول کے لیے فوج کی کوئیک ریسپانس فورس کےطور پر تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ مختلف پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ 26 مارچ کو ہوگئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News