Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Now Reading:

عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
عمرہ زائرین

عمرہ زائرین کیلئے اہم خبر؛ سعودی حکومت کا بڑا اقدام

عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

حال ہی میں المسجد الحرام اورمسجد نبوی کےامورکی جنرل پریزیڈنسی نے ماہ مقدس رمضان المبارک کے دوران دونوں مقدس ترین مساجد کے زائرین کے لیے 40 ملین لیٹر زم زم کا پانی تقسیم کرنے کے لیے 20 ہزار مقامات کو مختص کردیا ہے۔

اس انتظام میں بین الاقوامی معیارکو مد نظر رکھتے ہوئے پاکیزگی اورصفائی کو یقینی بنانے کے لیےجدید ترین میکانزم اورٹیکنالوجیز کا استعمال کیا گیا ہے۔

المسجد الحرام میں زم زم تقسیم کرنے کے شعبہ کے ڈائریکٹر عبد الرحمن الزھرانی نے بتایا ہے کہ انتظامیہ نے بابرکت پانی کے 30 ہزار کنٹینر تیار کر کے پوری مسجد میں تقسیم کر دیے ہیں، اندرونی اوربیرونی حصوں میں ماربل کی پانی کی سبلیں الگ سے موجود ہیں۔

عبد الرحمن الزھرانی نے کہا ہے کہ ادارے  نے روبوٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے زم زم کا پانی فراہم کر کے ایک بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے، پانی پلانے کے لیے 80 سمارٹ گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مسجد نبوی ﷺ میں رمضان المبارک میں لوگوں کی بڑی تعداد کا احاطہ کرنے کے لیے زم زم کے پانی کی بوتلیں فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں۔

 عبد الرحمن الزھرانی نے کہا ہے کہ اس منصوبے میں جنازے کے مقامات ،مکبر کی جگہ، معذور افراد کے مقامات، مردوخواتین کے ہالوں کا احاطہ کرتے ہوئے مقدس پانی بھرنے کے 250 ذخیرے فراہم کیے جائیں گے۔

الزھرانی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے 24 گھنٹے کے دوران تمام مقامات پرفالو اپ کو مضبوط بنانے کی کوشش بھی کی ہے تاکہ چلنے کے مقامات اوردیگر جگہوں پر تمام ضروریات کی حفاظت اور کوریج کو یقینی بنایا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر