Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسپیکر قومی اسمبلی کی تمام اسمبلیوں کے الیکشن ایک ہی روز کرانے کیلئے ثالثی کی پیشکش

Now Reading:

اسپیکر قومی اسمبلی کی تمام اسمبلیوں کے الیکشن ایک ہی روز کرانے کیلئے ثالثی کی پیشکش
اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی کی تمام اسمبلیوں کے الیکشن ایک ہی روز کرانے کیلئے ثالثی کی پیشکش

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تمام اسمبلیوں کے الیکشن ایک ہی روز کرانے کے لئے ثالثی کی پیشکش کردی۔

اس حوالے سے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پاکستان میں خوراک کی کمی پر پالیسی ڈائیلاگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر اور پارلیمان ایک ہی روز الیکشن کرانے کے لئے میزبانی کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں لچک پیدا کریں اور ایک دن الیکشن کرانے پر اتفاق کریں، حکومت تھوڑی پیچھے ہٹے اور اپوزیشن تھوڑا آگے آئے تو الیکشن ایک ہی روز ہوسکتے ہیں۔

اس موقع پر بول نیوز نے راجہ پرویز اشرف سے سوال کیا کہ ایک ہی روز الیکشن کے لئے عمران خان سے بات کرنا ہوگی آپ کے لیڈر تو انہیں سیاستدان ہی نہیں مانتے اور ان سے بات چیت بھی نہیں کرنا چاہتے تو پھر بات کیسے ہوگی؟

پرویز اشرف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سیاستدان ایک دوسرے کو ایسی باتیں کرتے رہتے ہیں میں آصف علی زرداری کے موقف پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتا، آئین پاکستان تو بڑا واضح ہے کہ دو صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 90 روز کے اندر ہونے چاہیئں۔ سپریم کورٹ نے بھی 90 روز کے اندر مگر اتفاق رائے سے قریبی کسی تاریخ پر اتفاق کر لینے کی گنجائش دی ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا کے پی اور پنجاب میں 90 دن میں انتخابات کروانے کا حکم

بول نیوز نے سوال کیا کہ جب گندم 3900روپے من ہوگی تو آٹا کتنے روپے کلو ہوگا اس کا حساب حکومت نے لگایا ہے؟ جس پر  اسپیکر راجہ پرویزاشرف نے دوٹوک جواب دینے سے گریز کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم زرعی ملک ہیں اگر ہم کسان کو درست قیمت نہیں دیں گے تو کسان گندم نہیں اُگائے گا، ہم باہر سے ڈالروں میں مہنگی گندم لاکر کھا سکتے ہیں تو اپنے کسانوں کو وہی قیمت کیوں نہیں دے سکتے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ زراعت پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، زراعت کو جدید بنانے پر پارلیمان اور ماہرین کو ملکر آگے بڑھنا ہوگا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ہم سب کو متحد ہو کر پاکستان کو آ گے لے کر جانا ہے، راجہ پرویز اشرف

انکا کہنا ہے کہ پاکستان کو اللہ نے سب کچھ دیا ہوا ہے، اگر جاپان جیسا ملک منفی سے اٹھ سکتا ہے تو پاکستان بھی اٹھ سکتا ہے، ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم 75 سالوں سے ابھی ابتدائی باتیں ہی کیوں کررہے ہیں، کوئی آکر ہمیں روٹی نہیں دے گا، ہمیں خود اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہوگا۔

پرویز اشرف نے مزید کہا کہ مسلسل مانگنے والے تو رشتہ دار سے رشتہ دار فاصلہ کرنے لگ جاتے ہیں،  ہم اگر عالمی برادری میں مسلسل مانگنے والے بن جائیں گے تو دنیا بھی ہم سے فاصلہ اختیار کرنے لگے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر