تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں فسطائیت کی پیروکار حکومت کو شکست فاش ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق امپورٹڈ حکومت کی جانب سے گزشتہ روز ظلم و بربریت اور پولیس گردی انتہائی قابل مذمت ہے، اقتدار کے نشے میں دھت امپورٹڈ و نگران حکومت فسطائیت کی تمام حدیں عبور کر چکی ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں شکست نظر آنے پر پی ڈی ایم ٹولہ بدمست ہاتھی بن چکا ہے، قانون کے مطابق الیکشن شیڈول آنے کے بعد دفعہ 144 نافذ نہیں کی جا سکتی، 25 مئی کے بعد 8 مارچ کا دن بھی ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ علی بلال کے ریاستی قتل کا پرچہ شہباز شریف، رانا ثناءاللہ اور محسن نقوی پر ہونا چاہیے۔ علی بلال شہید کا ناحق بہایا گیا خون امپورٹڈ حکومت کو بہا لے جائے گا۔ آئندہ انتخابات میں فسطائیت کی پیروکار امپورٹڈ حکومت کو شکست فاش ہو گی۔
ضرور پڑھیں؛ تحریک انصاف نے نگران پنجاب حکومت سے متعلق خدشات الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ دیے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
