
عوام الیکشن میں بھرپور بلے کا ساتھ دیں، آفتاب صدیقی
تحریک انصاف کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کے لوگ پیپلز پارٹی سے نفرت کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کس طرح دھاندلی کی گئی؟ جب بلدیاتی انتخابات ہوئے تو 72 گھنٹوں تک اس کا رزلٹ نہیں آیا، ووٹنگ کے بعد جس طرح دھاندلی کی گئی اس میں بہت اہم رول آر او اور پریزائیڈنگ افسر کا ہے، ان پر پریشر تھا، جب الیکشن کمیشن نے ان افسران کو بلایا تو ان کے بیانات دوسرے تھے۔
آفتاب صدیقی نے کہا کہ کراچی میں اس وقت کسی کے پاس کلیئر مینڈیٹ نہیں ہے، پیپلز پارٹی سے کراچی کے لوگ نفرت کرتے ہیں، وہ کس طرح جیتی ہے؟ جماعت اسلامی کے پاس حافظ نعیم کے علاوہ کوئی اور لیڈر نہیں ہے، ہم دیکھیں گے کراچی میں فیصلہ کیسے ہوتا ہے، آپ کے پاس فنڈنگ کہاں سے آرہی ہے؟ آپ نے الخدمت کو الیکشن کے لیے استعمال کیا ہے، آپ نے کس طرح دھاندلی کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے تو پیپلز پارٹی کے ساتھ دو مرتبہ معاہدہ کیا، آپ کو تو بہت جلدی دھرنے اور ریلیوں کی اجازت مل جاتی ہے، آپ نے کراچی شہر کو موہنجوڈارو بنا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خود کہا تھا کہ فارم 11 کو دیکھ کر فیصلہ کرینگے، ہم نے پٹیشن دائر کی ہے کہ فارم 11 پر ہی فیصلہ سنایا جائے، کراچی کے تمام تر ڈی سیز الیکشن کو مینیج کر رہے ہیں، ان کو بلایا جاتا ہے تو افسران حاضر نہیں ہوتے، پیپلز پارٹی کے نمائندے ڈی سیز کے وکیلوں کے فیس ادا کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی کے وزراء افسران کو دھکمیاں دے رہے ہیں، ایس ایس پی کیماڑی نے افسران کو گھروں سے اٹھا کر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ کراچی کے لوگ پیپلز پارٹی سے نفرت کرتے ہیں، آفتاب صدیقی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News