سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ تجربہ کاروں نے ملک کی معیشت کھوکھلی کر دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حسان خاور نے کہا کہ ووٹ کو عزت دینے والوں نے الیکشن سے بھاگنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
حسان خاور نے کہا کہ واپس آنے کے وعدے کرنے والے بینٹلے میں لندن کے لگژری اسٹور میں شاپنگ کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نہ کوئی پرفارمینس، نہ کوئی بیانیہ اور نہ ہی عزت بچی نہ سیاست۔
Advertisementتجربہ کاروں نے ملک کی معیشت کھوکھلی کردی۔ووٹ کو عزت دینے والوں نے الیکشن سے بھاگنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔واپس آنے کے وعدے کرنے والے بینٹلے میں لندن کے لگژری سٹورمیں شاپنگ کررہے ہیں۔ نہ کوئی پرفارمینس نہ دینے کے لیے کوئی بیانیہ۔ نہ عزت بچی نہ سیاست۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجون
— Hasaan Khawar (@hasaankhawar) March 6, 2023
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News