Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت امن وامان کے قیام کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کرے گی، رانا ثناء اللہ

Now Reading:

حکومت امن وامان کے قیام کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کرے گی، رانا ثناء اللہ
رانا ثناءاللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت امن وامان کے قیام کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران نے جیل بھرو تحریک کا حشر دیکھ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہجوم کو ساتھ لے کر آنے کا مقصد عدالتوں کو مرعوب کرنا تھا، مجرمانہ نیت کے ساتھ لوگوں کواکٹھا کرنے کیلئے مہم چلائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہنگامہ آرائی پراب تک 29 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ نامزد 150 ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہنگامہ آرائی میں جو ملوث ہیں ان کے علاوہ کسی کو بھی نہیں پکڑیں گے لیکن ملوث عناصر کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ قوم سے درخواست ہے کہ اس فتنے کو پہچانیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح تو عدالتیں کام کرنے کی قابل نہیں رہیں گی، قانون اور عدالتوں کو قانونی راستہ اپنانا چاہیئے، کسی کو بھی لاڈ پیار نہیں دینا چاہیئے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ حکومت امن وامان کے قیام کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں؛ قوم ووٹ کی طاقت سے عمران خان کو مائنس کرے گی، رانا ثناء اللہ

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، جماعت اسلامی کا یکجہتی غزہ مارچ، فلسطین سے وفاداری کا بھرپور اظہار
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر