
ن لیگ کا مقابلہ عوام کے ساتھ ہے، آفتاب صدیقی
پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے کہا ہے کہ اس وقت انصاف کیلئے ہماری نظر عدلیہ پر ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں آئین و قانون کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں، اس وقت انصاف کیلئے ہماری نظر عدلیہ پر ہے، اس وقت ورکر عمران خان کی زمان پارک میں حفاظت کررہا ہے، ورکر ایک دیوار کی طرح ہیں انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز کو نوکریوں کا لالچ نہیں ہے، پی ٹی آئی جیسے ورکرز پیپلز پارٹی میں ہوتے تو بھٹو کو پھانسی نہ ہوتی اور ارسلان تاج کا شمار بھی ان ورکرز میں کیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر مقدمات کی تعداد 133 ہوگئی ہے، جس نے ناموس رسالت پر آواز اٹھائی اس پر 100 سے زائد مقدمے بنائے گئے ہیں۔
آفتاب صدیقی نے کہا کہ ارسلان تاج پر جو مقدمہ بنایا انہیں نامعلوم میں شمار کیا گیا، ارسلان تاج اس کیماڑی واقعے کے وقت اسمبلی میں تھے، ارسلان تاج پر 2 ماہ پرانی ایف آئی آر کاٹی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ہر مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات لگائی جاتی ہیں، یہ ظلم کب تک ہوگا، ہر عمل کا ردعمل ہوتا ہے مکافات عمل ہوتا ہے۔
پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے مزید کہا کہ کراچی سے لیکر خیبر تک عمران خان کا ورکر کھڑا ہے۔
اس موقع پر خرم شیر زمان، ایڈوکیٹ ڈاکٹر شہاب امام، ایڈوکیٹ شجاعت علی اور علی جی جی سمیت دیگر رہنماء موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News