Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی: رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات، ملزمان 5 کروڑ 94 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

Now Reading:

کراچی: رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات، ملزمان 5 کروڑ 94 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
کراچی

کراچی کے علاقے بہادر آباد میں مسلح ملزمان بلڈر سے 5 کروڑ 94 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق راحیل عبدالغفار نے بہادر آباد تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی کہ وہ ڈیفنس فیز 4 کے رہائشی اور تعمیراتی کام سے وابستہ ہے۔

مدعی کے مطابق وہ گزشتہ رات اپنے بہادر آباد آفس سے رقم لے کر گاڑی میں نکلا تو دوسری کار میں سوار ملزمان نے سپر اسٹور کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دونوں ملزمان کے ہمراہ اسے روک لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے گاڑی سے بلڈر کا موبائل فون نکالا اور پھر گاڑی لے کر فرار ہوگئے۔

راحیل عبدالغفار کے مطابق گاڑی کے ٹرنک میں 5 کروڑ 94 لاکھ روپے اور دیگر قیمتی سامان موجود تھا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: کراچی: سی ٹی ڈی بڑی کارروائی، 2 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

پولیس کے مطابق اس سلسلے میں چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کے معاملے پر  تفتیشی ٹیم کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ڈکیتی کی واردات انفارمیشن کی بنیاد پر لگتی ہے تاہمجائے وقوع اور اس کے اطراف کی سی سی ٹی فوٹیج حاصل کی جارہی ہیں۔

بیشتر مقامات پر رات دکانیں بند ہونے کی وجہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل نہیں کرسکے۔

پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے بعد چھینی ہوئی گاڑی اور موبائل فون چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے، گاڑی کا فارنزک کرایا جارہا ہے گاڑی سے فنگر پرنٹس حاصل کرکے نادرا کو بھیجے جائے گے ۔

Advertisement

پولیس کا کہنا ہے کہ جیوفینسنگ کا آغاز کیا جارہا ہے بڑی وارداتوں میں ملوث ملزمان کا ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر