
حکومت کو ریلوے میں انوسٹ کرنا پڑے گا، وزیر ریلوے
وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو زنجیریں پہنانے کا ذمہ دار عمران خان ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کو کمزور کرنے کا جو عمل ہے اس کا ذمہ دار عمران خان ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمارے خلاف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ملکر دھرنا دیتے رہے، پارلیمنٹ کو زنجیریں پہنانے میں بھی عمران خان ذمہ دار ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ ملک بھر میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیے، خواجہ سعد رفیق
وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ الیکشن پتہ نہیں ہوں گے یا نہیں اس پر تو فیصلہ دینے والوں کو پتہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ الیکشن جب بھی ہوں، اتفاق رائے کے بغیر سب گھاٹے میں رہیں گے، خواجہ سعد رفیق
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News