Advertisement
Advertisement
Advertisement

خیبرپختونختوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ پر ڈیڈ لاک برقرار، اجلاس بےنتیجہ ختم

Now Reading:

خیبرپختونختوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ پر ڈیڈ لاک برقرار، اجلاس بےنتیجہ ختم
انتخابات

خیبرپختونختوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ پر ڈیڈ لاک برقرار، اجلاس بےنتیجہ ختم

الیکشن کمیشن اور گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کے درمیان انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے گورنر ہاؤس میں منعقدہ مشاورتی اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ اجلاس میں انتخابات کی تاریخ نہ دی جاسکی۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق اجلاس میں الیکشن کمیشن ٹیم نے گورنر خیبرپختونخوا کو بریفنگ دی  اور الیکشن پر ہونے والے اخراجات اور دیگر معاملات کے بارے میں گورنر کو آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے میں پر امن انتخابات کے انعقاد پر زور دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن حکام نے اپنے موقف میں کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت مشاورت کا دائرہ کار صرف انتخابی تاریخ پر ہوگا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: انتخابات کی تاریخ؛ گورنر کے پی نے الیکشن کمیشن کو مشاورت کیلئے بلا لیا

اس موقع پر الیکشن کمیشن حکام نے گورنر خیبرپختونخوا کو انتخابی تاریخ تک محدود رہنے کا مشورہ دیا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر 90 دنوں کے اندر خیبرپختونخوا میں الیکشن کرانے کیلئے تاریخ مقرر کرنے پر مشاورت جاری ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ دو گھنٹے طویل مشاورتی اجلاس میں عام انتخابات کیلئے تاریخ کے حوالے سے مشاورت آخری مراحل میں داخل ہوگئی تاہم اگلا اجلاس اگلے ہفتہ دوبارہ ہوگا، گورنر خیبرپختونخوا آئندہ ہفتے الیکشن کمیشن اسلام آباد میں حتمی مشاورت کیلئے جائیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ مشاورتی اجلاس میں الیکشن کمیشن کی نامزد کردہ ٹیم میں سیکریٹری الیکشن کمیشن عمرحمیدخان، اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن ظفراقبال حسین اور ڈائریکٹرجنرل لاء ارشد خان شامل تھے۔

Advertisement

اس کے علاوہ اجلاس میں گورنرسیکریٹریٹ سے پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر محمودحسن، ایڈیشنل سیکریٹری برائے گورنر سیف الاسلام بھی شریک ہوئے۔

اعلامیہ جاری

الیکشن کمیشن کی جانب سے مشاورتی اجلاس کے اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کی ٹیم نے گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات کی، جس کا مقصد خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تاریخ مقرر کرنا تھا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ٹیم کو مشاورت کے حوالے سے مکمل اختیارات دیے گئے، الیکشن کمیشن نے آئین اور قانون کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا کو بریفنگ دی۔ بریفنگ کا مقصد 90 روز یا کم سے کم وقت میں انتخابات کروانا تھا۔

الیکشن کمیشن نے اعلامیے میں بتایا کہ گورنر نے کہا کہ وہ آئندہ ہفتے الیکشن کمیشن حکام کے ساتھ حتمی مشاورت کریں گے، سیکریٹری الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ وہ صرف الیکشن کی تاریخ پر مشاورت کیلئے آئے ہیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے، الیکشن کمیشن جلد متعلقہ اداروں سے ملاقات کر کے امن و امان اور الیکشن انتظامات کو حتمی شکل دے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر