کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج اضافہ جاری
شہر قائد میں کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج اضافہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر میں 64 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ادارے نے کہا کہ کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7 روز کے دوران 10.65 فیصد ریکارڈ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ حیدرآباد میں بھی 5 کیسز رپورٹ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 شخص جابحق ہوا ہے۔
ادارے نے کہا کہ اس وقت گھروں میں قرنطینہ مریضوں کی تعداد 654 ہے، اسپتالوں اور گھروں میں مکمل مریضوں کی تعداد 670 ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1114 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے تھے۔
ضرور پڑھیں؛ ملک بھر میں کورونا کے 31 نئےکیسز رپورٹ
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
