Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوئٹہ پریس کلب میں جرنلزم طلباء کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

Now Reading:

کوئٹہ پریس کلب میں جرنلزم طلباء کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

کوئٹہ پریس کلب میں پیس فلیکس کی جانب سے مختلف جامعات کے جرنلزم طلباء کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ پریس کلب میں مختلف جامعات سے تعلق رکھنے والے میڈیا ڈریپاٹمنٹ کے طلباء کیلئے پیس فلیکس کی جانب سے 1 روزہ ڈیجیٹل جرنلزم اور ایکٹیوزم پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند تھے۔

ورکشاپ میں ڈیجیٹل ایکٹیوزم پیس ڈیلویپمنٹ صحافتی اخلاقیات آن لائن صحافت اور نفسیاتی مسائل کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔

صدر کوئٹہ پریس کلب عبدالخالق رند نے پروگرام کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے شرکاء کو بتایا کہ ریڈیو اخبار اور الیکٹرانک میڈیا کے بعد اب ڈیجیٹل میڈیا کا دور ہے وقت کے ساتھ صحافت بھی ترقی کے مراحل طے کررہی ہے جس کے لیے فیلڈ میں کام کرنیوالے اور نئے آنیوالے صحافیوں کو تیاری کرنا ہوگی۔

 ورکشاپ کے دوران جامعہ بلوچستان کے میڈیا اسٹیڈیز ڈریپاٹمنٹ کے لیکچرار عمران خان نے صحافتی اخلاقیات اور میڈیا قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ صحافتی اخلاقیات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا بطور صحافی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ بغیر کسی جانبداری کے خبر کو رپورٹ کیا جائے۔

Advertisement

 میڈیا ٹرینر منظور احمد نے شرکاء کو ڈیجیٹل ایکٹیوزم کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دور جدید میں سوشل میڈیا کسی بھی مسئلے پر آواز اٹھانے کا بہترین پلیٹ فارم ہے نوجوان صحافی دور جدید کے میڈیا کو استعمال میں لاکر معاشرتی مسائل کے حل میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔

 میڈیا ٹرینر عاصم احمد نے ڈیجیٹل میڈیا سے متعلق بتایا کہ طلباء اور نوجوان صحافی آن لائن ٹولز کو استمال کرکے جدید تقاضوں کے مطابق رپورٹنگ کر سکتے ہیں۔

 عاصم احمد نے شرکاء کو جدید ٹولز کے  استعمال کا طریقہ کار بھی بتایا اور شرکاء سے سائیکلوجسٹ سعدیہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہیش ٹیگ اور ذاتی نوعیت کے الزامات کی وجہ سے نفسیاتی مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے جس کے حل کیلئے ناصرف آگاہی کے ساتھ ذمہ داری کی بھی ضرورت ہے ڈیجیٹل دور میں نفسیاتی مسائل بھی بڑھ رہے ہیں جن کو سمجھنا ضرور ہے۔

  پیس فلیکس کی جانب سے ورکشاپ کے منتظم محمد غضنفر نے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سیشن کا مقصد زیر تعلیم اور پاس آؤٹ ہونیوالے طلباء کو امن، اخلاقیات اور سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔

Advertisement

ورکشاپ کے اختتام پر میڈیا ڈریپاٹمنٹ کے طلباء زینب، رومیسا سکینہ لائبہ شاہ فیصل لیاقت رفیق و دیگر نے کہا کہ اس طرح کے تربیتی پروگرام مزید ہونے چاہیئں تاکہ نئے آنیوالے چیلنجوں سے طلباء آگاہی کے ساتھ تیار بھی ہوسکیں۔

 اس موقع پر مہمان خصوصی اور ٹرینرز کو شیلڈ جبکہ شرکاء کو سرٹیفیکٹس سے نوازا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر