Advertisement
Advertisement
Advertisement

بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، 9 اہلکار شہید

Now Reading:

بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، 9 اہلکار شہید
دہشت گردی

بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، 9 اہلکار شہید

بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 9 اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع بولان میں کمبڑی پل کے قریب بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے نزدیک خود کش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 9 اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ دھماکے میں راہگیر بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ دھماکے سے بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی بری طرح متاثر ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز

پولیس نے بتایا کہ بی سی اہلکار سبی میلہ ڈیوٹی اختتام کے بعد کوئٹہ جارہے تھے تاہم ابتدائی اطلاع کے مطابق دھماکا خود کش بمبار نے کیا۔

Advertisement

اس حوالے سے ایم ایس ڈاکٹر رفیق مستوئی نے بتایا کہ دھماکے میں شہید ہونے والے 9 جوانوں کی لاشیں سول اسپتال سبی لائی گئی ہیں جبکہ 8 زخمیوں کو بھی اسپتال  منتقل کردیا گیا ہے جن میں 4 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

بولان دھماکے کے بعد حکومت بلوچستان کا ہیلی کاپٹر بولان روانہ کر دیا گیا ہے۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے بلوچستان کانسٹیبلری کے زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جائے گا۔

دھماکے کے بعد صوبائی دارالحکومت کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ڈاکٹروں سمیت تمام عملے کو حاضر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے سبی کے قریب بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر بذدلانہ کارروائیوں سے مزموم مقاصد کا حصول چاہتے ہیں۔

Advertisement

وزیراعلیٰ نے اہلکاروں کی شہادت اور زخمی ہونے پر دلی دکھ اور افسوس کا بھی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدامنی اور عدم استحکام پیدا کر کے بلوچستان کو پسماندہ رکھنے کی سازش کی جارہی ہے، ایسی تمام سازشوں کو عوام کی حمایت سے ناکام بنایا جائےگا۔

عبدالقدوس بزنجو نے شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا بھی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال اور ملک کے تحفظ کے لئے جانیں قربان کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں۔ وزیراعلیٰ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: دہشت گردی کے خلاف ہماری نہ ختم ہونے والی جنگ

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر