ہائی کورٹ سے مزید اہم فیصلے آئیں گے، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ سے مزید اہم فیصلے آئیں گے اور حکمران اقتدار کے میخانوں میں مدہوش 100جوتے بھی کھائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ زرداری الیکشن کیلئے تیار ہے، فضل الرحمان اور شہباز الیکشن سے فراری، کرینگے روپے والے لائن میں لگیں گے۔
عمران خان نےعام معافی اورسمجھوتےپرآمادگی کااہم بیان دیاہے۔72گھنٹوں میں قومی اسمبلی تحلیل کرکےصوبائی اسمبلی کےساتھ مل کرالیکشن کرایاجائے۔فضل الرحمان رشتہ دار گورنر کوقربانی کا بکرا بنانےجا رہا ہے۔اس کے پاس اگرسپریم کورٹ کاحکم نامہ کھولنےکاوقت نہیں ہےپھرآرٹیکل6بھی زیادہ دور نہیں ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 5, 2023
انہوں نے کہا کہ پاکستان، مصر اور سری لنکا ایک لائن میں آگئے ہیں، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈ نے پاکستان کا کیس شیڈول میں نہیں رکھا اور نہ ہی کوئی پڑوسی ملک مدد دینے کو تیار ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ساری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، ہائی کورٹ سے مزید اہم فیصلے آئیں گے اور حکمران اقتدار کے میخانوں میں مدہوش 100جوتے بھی کھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عدلیہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری ادا نہ کر سکیں، شیخ رشید
شیخ رشید نے کہا کہ 100 پیاز بھی اور الیکشن بھی کروائیں گے، ملک پر آسیب کے سائے بڑھ رہے ہیں، یہ نہ ہو نظریہ ضرورت کا جن بوتل سے باہر آجائے اور سب ہاتھ ملتے رہ جائیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ عمران خان نے عام معافی اور سمجھوتے پر آمادگی کا اہم بیان دیا ہے۔ 72گھنٹوں میں قومی اسمبلی تحلیل کر کے صوبائی اسمبلی کے ساتھ مل کر الیکشن کرایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: آسیب زدہ سائے ملک پر چھا جانے کا خطرہ ہے، شیخ رشید
انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان رشتہ دار گورنر کو قربانی کا بکرا بنانے جا رہا ہے، اس کے پاس اگر سپریم کورٹ کا حکم نامہ کھولنے کا وقت نہیں ہے پھر آرٹیکل6 بھی زیادہ دور نہیں ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ بلاول اور شہباز بےمقصد دورے کر رہے ہیں۔ 2 بجے لاہور میں پریس کانفرنس کرونگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
