
وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ملاقات
وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات ہوئی ہے۔
وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی ملاقات#BOLNews #PrimeMinister pic.twitter.com/hHOA7Lp52K
Advertisement— BOL Network (@BOLNETWORK) March 16, 2023
ملاقات کے دوران ملکی سلامتی اور افواج پاکستان کے پیشہ ورانہ امور پر گفتگو کی گئی ہے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ساحر شمشاد مرزا کون ہیں؟
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ساحر شمشاد مرزا کا تعلق سندھ رجمنٹ سے ہے جو گذشتہ 7 برس کے دوران اہم عہدوں پر تعینات رہے اور اس وقت ٹین کور جسے راولپنڈی کور بھی کہا جاتا ہے کی کمان کر رہے ہیں۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ساحر شمشاد مرزا بطور ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میڈیا کی توجہ حاصل کئے رکھی۔ وہ جی ایچ کیو میں جنرل راحیل شریف کی کور ٹیم کا حصہ تھے جس نے شمالی وزیرستان میں تحریک طالبان پاکستان کے خلاف آپریشن کی نگرانی کی اور کواڈریلیٹرل کوآرڈی نیشن گروپ میں بھی کام کرتے رہے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ساحر شمشاد مرزا گلگت بلتستان میں اصلاحات کے لیے بننے والی کمیٹی کا بھی حصہ تھے۔ وہ پاکستان، افغانستان، چین اور امریکا پر مشتمل اس گروپ کا بھی حصہ رہے جس نے بین الافغان مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News