Advertisement
Advertisement
Advertisement

شام و ترکیہ کیلئے امداد کا پہلا پاکستانی بحری جہاز شام پہنچ گیا

Now Reading:

شام و ترکیہ کیلئے امداد کا پہلا پاکستانی بحری جہاز شام پہنچ گیا
بحری جہاز

شام و ترکیہ کیلئے امداد کا پہلا پاکستانی بحری جہاز شام پہنچ گیا

ترکیہ و شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے پہلا پاکستانی بحری جہاز امدادی سامان  لے کر شام پہنچ گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نصر زلزلہ زدگان کیلئے امدای سامان لے کر شام کی بندرگاہ لطاکیہ پہنچ گیا ہے۔

Advertisement

 پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شام کی بندرگاہ پہنچنے پر پاکستانی سفیر، شام کے اعلیٰ سول و عسکری حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ امدادی سامان میں متاثرین کیلئے  خیمے، کمبل، جنریٹرز، راشن، ادویات اور گرم کپڑے شامل ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس نصر 1000 ٹن امدادی سامان لیکر جانے والا پاک بحریہ کا پہلا جہاز ہے تاہم پاک بحریہ کے دوسرے جہاز پی این ایس معاون کو بھی امدادی سامان کیساتھ 12 مارچ کو روانہ کیا گیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پی این ایس نصر امدادی سامان کی شام میں ترسیل کے بعد ترکیہ روانہ ہوگا۔ پاکستانی قوم مصیبت کی اس گھڑی میں ترکیہ اور شام کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے این ڈی ایم اے اور افواج پاکستان مسلسل اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

افواج پاکستان اور این ڈی ایم اے کی مشترکہ کاوشوں کی پہلے ہی ترکیہ اور شام کی عوام معترف رہی ہیں جس کا اندازہ بین الاقوامی میڈیا کی پذیرائی سے لگایا جا سکتا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی زندگیاں بچانے والے قوم کے بہادر بیٹوں کو سلام ، وزیراعظم

یاد رہے کہ 6 فروری کو ترکیہ کے جنوب مشرقی اور ہمسایہ ملک شام میں 7.8 شدت کا زلزلہ آیا جس میں 45,000 سے زیادہ افراد ہلاک اور 10 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے اور اس کے ساتھ ہی اربوں ڈالر کی اقتصادی لاگت متوقع ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا اندازہ تھا کہ ترکیہ اور شام دونوں ممالک میں تقریباً 26 ملین افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر