
ریاستی اداروں کی رٹ کو چیلنج کیا جارہا ہے، جاوید لطیف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کی رٹ کو چیلنج کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر جاوید لطیف نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زلمے خلیل زاد کی گفتگو پر غور کرنا ہوگا۔
واضح ہوگیا ملک کیخلاف عالمی سازش کی جارہی ہے
انہوں نے کہا کہ عمران خان انٹرنیشنل ایجنڈا لے کر آئے، واضح ہوگیا ملک کیخلاف عالمی سازش کی جارہی ہے۔
جاوید لطیف نے کہا کہ 2017 میں سازش کرنے والوں کو پکڑا جائے۔ نواز شریف کے کیسز کو 6 ، 6 سال ہوگئے سنا نہیں جارہا۔
چند ہفتوں سے ملک میں سرکس لگا ہوا ہے
لیگی رہنما نے کہا کہ چند ہفتوں سے ملک میں سرکس لگا ہوا ہے، عمران خان بانی ایم کیو ایم کی طرح حالات خراب کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جو کل اپنے آپ کو بابائے رحمت کہتا تھا جس کو قوم بابائے زحمت کے نام سے جانتی ہے وہ بابائے زحمت آج بھی آزاد ہے اور جس کے خلاف سازش کی گئی عوامی لیڈر، عوامی محسن نواز شریف آج بھی جکڑا ہوا ہے وہ آج بھی آزاد نہیں ہے۔
جاوید لطیف نے مزید کہا کہ میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا زمان پارک میں جو کچھ ہو رہا ہے، کچے علاقے میں اگر ایسا ہو تو پاکستان سے کیسی آواز اٹھے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News