Advertisement
Advertisement
Advertisement

خواتین کی خدمات قابل تحسین ہیں، غلام علی

Now Reading:

خواتین کی خدمات قابل تحسین ہیں، غلام علی
غلام علی

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ خواتین کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے خواتین کے عالمی دن پر منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دور جاہلیت میں بیٹیوں کو دفن کر دیا جاتا تھا، ہمارے مذہب اسلام نے خاتون کو بطور بہن، بیٹی، ماں، بیوی تمام حقوق دئیے ہیں، خواتین کو اگر کسی نے برابری کے حقوق دیئے تو وہ دین اسلام نے دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات پر عمل سے ہی خواتین سمیت تمام انسانوں کے حقوق کا پتہ چلتا ہے، فتنہ کے دور سے نجات اسلامی تعلیمات پر عملدرآمد سے ہی ممکن ہے۔

 گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے مزید کہا کہ آج کی خاتون تعلیم یافتہ اور باشعور اور خودمختار ہے، پولیو ٹیم میں شامل خواتین کی خدمات قابل تحسین ہیں، پولیو ٹیم میں شامل خواتین اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر ادا کریں۔

اس موقع پر انسداد پولیو مہم، ایمرجنسی آپریشنز سنٹر کے زیراہتمام منعقدہ تقریب میں چیف سیکرٹری امداداللہ بوسال نے بھی شرکت کی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ خیبرپختونخوا کے نامزد گورنر حاجی غلام علی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر