ممنوعہ فنڈنگ کیس، شوکاز نوٹس پر پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد
ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شوکاز نوٹس پر پی ٹی آئی کی جانب سے عائد کردہ اعتراضات مسترد کردیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس میں شوکاز نوٹس پر محفوظ فیصلہ سنادیا ہے جو کہ 20 دسمبر کو محفوظ کیا گیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس میں شوکاز نوٹس پر پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد کردیئے اور گواہان کو طلب کر کے جرح کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی۔
اس کے علاوہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس میں شوکاز نوٹس پر کارروائی آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
بعدازاں کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے سوال کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کا کیا بنا؟ اور کیا فیصلہ دیا؟ جس کا جواب دیتے ہوئے وکیل ندیم انجم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو فریقین کو سننے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو کارروائی سے نہیں روکا گیا ہے تو اب اس کیس کو اگے بڑھاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دلائل کیلئے 6 ہفتے کا وقت مانگا گیا تھا لیکن 23 اگست کو کارروائی شروع کی گئی تھی اور اب تو 6 ماہ سے زیادہ وقت ہوچکا ہے۔
انہوں نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح تو معاملات نہیں چل سکتے ہیں۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے معاون وکیل ندیم امجم نے التواء کی درخواست دائر کردی اور کہا کہ 2 ہفتے کیلئے سماعت ملتوی کی جائے جس پر اعتراض کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ اب 2 ہفتے کا وقت نہیں دیا جائے گا۔
بعدازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 28 مارچ تک۔ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
