سندھ کے تمام تعلیمی اداروں میں کل عام تعطیل کا اعلان
شب برات کے موقع پر سندھ کے تمام تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن حیدر علی نے اپنے بیان میں کہا کہ شب برات کے موقع پر 8 مارچ یعنی بدھ کو اسکولز اور کالجز میں سندھ کے تعلیمی کیلنڈر کے مطابق طے شدہ تعطیل ہو گی۔
حیدر علی نے کہا کہ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کے تعطیلات سے متعلق طے شدہ شیڈول میں ہر سال شب برات کے موقع پر تعلیمی ادارے بند ہوتے ہیں۔
23 مارچ کو بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے
ان کا کہنا تھا کہ 23 مارچ یعنی جمعرات کو حکومت پاکستان کے اعلان کے مطابق عام تعطیل ہو گی، یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی حکومت نے 23 مارچ کی عام تعطیل کو بحال کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ تعلیمی اداروں کے بند یا کھلے رہنے سے متعلق مختلف خبروں کی گردش کے بعد یہ وضاحت والدین، اسکولز اور کالجز کی انتظامیہ اور اساتذہ کے لیے جاری کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
