
پاک بحریہ میں کمانڈر کراچی کی تبدیلی کمان کی تقریب کا انعقاد
پاک بحریہ میں کمانڈر کراچی کی تبدیلی کمان کی تقریب کا انعقاد ہوا جس دوران کمان رئیر ایڈمرل محمد سلیم کے سپرد کی گئی۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ میں کمانڈر کراچی کی تبدیلئ کمان کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دوران تقریب رئیر ایڈمرل میاں ذاکر اللہ جان نے کمان رئیر ایڈمرل محمد سلیم کے سپرد کی جس کے بعد تقریب میں نئے تعینات ہونے والے کمانڈر کراچی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ رئیر ایڈمرل محمد سلیم متعدد اہم کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں اور ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
اس سے قبل پاک بحریہ میں کمانڈر پاکستان فلیٹ کی تبدیلی کمان کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے کمانڈ رئیر ایڈمرل محمد فیصل عباسی کے حوالے کی۔
ترجمان نے بتایا کہ تقریب میں نئے تعینات ہونے والے کمانڈر پاکستان فلیٹ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ رئیر ایڈمرل محمد فیصل عباسی متعدد کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں اور ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News