Advertisement
Advertisement
Advertisement

رمضان میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

Now Reading:

رمضان میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
عمرے کی سعادت

رمضان میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

رمضان میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق مدینہ منورہ اور مسجد نبوی میں سیکیورٹی امورکے نگران سعودالصاعدی نے کہا ہے کہ ’ ماہ رمضان کے دوران زائرین کے استقبال کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ‘۔

سعودالصاعدی نے کہا کہ ’ ماہ رمضان میں زائرین کی سہولت کے لیے تمام دروازے کھول دیے جائیں گے ‘۔

انہوں نے کہا ہے کہ ’ مسجد نبوی کے مجموعی دروازوں کی تعداد 100 ہے جو مسجد کی چاروں سمتوں میں ہیں تاکہ ہر جانب سے آنے والوں کو آسانی ہو اور انہیں کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے ‘۔

سعودالصاعدی نے کہا کہ ’ مسجد نبوی کے صحن کی چھت پرجانے کے لیے خودکار زینے مکمل طور پرکام کررہے ہیں جبکہ دیکھ بھال اوراصلاح ومرمت کی ٹیمیں بھی ہمہ وقت موجود ہوتی ہیں ‘۔

Advertisement

مدینہ منورہ اور مسجد نبوی میں سیکیورٹی امورکے نگران نے کہا کہ ’ مسجد نبوی میں افطار کرانے والوں کیلئے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جس کے تحت افطاری دسترخوان لے جانے کیلئے دروازوں کو مخصوص کیا گیا ہے تاکہ عام لوگوں کو آمدورفت میں رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے ‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امراء آمد، نواز شریف سے اہم ملاقات
پاک افغان جنگ بندی معاہدہ درست سمت میں پہلا قدم ہے، نائب وزیراعظم
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ
کراچی: لیاری ایکسپریس وے گارڈن سے ماڑی پور تک ٹریفک کیلئے بند
آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام‘ ریلیز کردیا گیا
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر