Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کے لوگوں کو کون تحفظ دے گا؟ حلیم عادل کا وزیراعلیٰ سندھ سے سوال

Now Reading:

کراچی کے لوگوں کو کون تحفظ دے گا؟ حلیم عادل کا وزیراعلیٰ سندھ سے سوال
حلیم عادل

کراچی کے لوگوں کو کون تحفظ دے گا؟ حلیم عادل کا وزیراعلیٰ سندھ سے سوال

قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے سوال کیا ہے کہ کراچی کے لوگوں کو کون تحفظ دے گا؟

کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کے واقعات پر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے وڈیو بیان میں کہا کہ کراچی کے شہریوں کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ میں 7 ہزار اسٹریٹ کرائم کے واقعات ہوچکے ہیں، 26 شہریوں کو دوران مزاحمت قتل کر دیا گیا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بائیس سو سے زائد موبائل چھینے جاچکے ہیں، شہری موبائل ڈکیتی کی رپورٹ نہیں لکھواتے تعداد کئی گناہ زیادہ ہے، گھر سے نکلنے کے بعد واپس آنے کا کچھ پتہ نہیں ہوتا۔

انکا کہنا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں بے حد اصافہ ہوچکا ہے، پولیس دو نمبر کے دھندوں میں لگی ہوئی ہے، پولیس سیاسی بن کر غلامی کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ کراچی: رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات، ملزمان 5 کروڑ 94 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ شہر کراچی کے لوگوں کو کون تحفظ دے گا؟ مراد علی شاہ جواب دیں آپ کی پولیس کہاں لگی ہوئی ہے؟

Advertisement

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ جس نے پورے شہر کی حفاظت کرنی تھی وہاں بھی حملہ ہوجاتا ہے، کے پی او آفیس میں دہشت گردی کا واقعہ حکومت کی ناکامی تھا۔

 اسٹریٹ کرائم ختم نہ ہونے کی وجہ 

کراچی میں اسٹریٹ کرائم ختم نہ ہونے کی انتہائی اہم وجہ سامنے آگئی۔

شہر بھر کی موبائل مارکیٹ میں چوری کی موبائل فون کی خرید فروخت کا انکشاف ہوا ہے ۔ بلال کالونی اور سرسید پولیس کی مشترکہ کاروائی میں گرفتار اسٹریٹ کرمنل نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے۔

گرفتار ملزم جبار کا ویڈیو بیان سامنے آگیا، ملزم اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے بی ٹیک کی الیکٹرانک ڈگری ہولڈر ہے جو شوقیہ سافٹ وئر کی دکان چلاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شہر قائد اسٹریٹ کرائم کا گڑھ بن گیا، ڈکیتی اور چھینا جھپٹی کی وارداتیں عام

Advertisement

ملزمان کے مطابق شہر کی مارکیٹوں میں چوری کے موبائل فون کے ائی ائی ایم ائی نمبر باآسانی تبدیل کیے جاتے ہیں، سستے فون 1500 اور مہنگے فون 3 سے 4 ہزار روپے میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔

گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ دھندے میں موبائل رپیر کرنے والے اور سوفٹ وئر کا کام کرنے والے شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم نے موبائل کا ای ایم ائی تبدیل کر کے بھی دیکھایا ، گرفتار ملزمان کے چار رکنی گینگ کی تین ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں آج ملاقات، فیلڈ مارشل کی شرکت بھی متوقع
وزیراعظم سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
شہرقائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر